مزید خبریں

Jamaat e islami

جیکب آباد: بلدیاتی انتخابات میں 5لاکھ 76 ہزار ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیںضلع جیکب آباد کے 5لاکھ 76ہزار 184ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے بلدیاتی نمائندے چنیں گے جن میں 310898مرداور 265286 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع میں 527 پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہیںجبکہ پولیس ترجمان کے مطابق جیکب آباد ضلع کے کچھ حلقوں میں امیدواروں کے بلامقابلہ آنے کے بعد الیکشن نہیں ہو رہی ہے جس کے تحت دیگر حلقے جن پر الیکشن ہے اس کے لیے 400پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گی جن میں سے 115پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور 242 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 43 پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں جن پر 2350 پولیس کے جوانوں تعینات ہوں گے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ پاک فوج کے 200 جوان اور رینجرز کے 400 جوانوں کے لیے حکام کو خط لکھا گیا ہے ۔