مزید خبریں

Jamaat e islami

کے پی ٹی سندھ بیڈمنٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلی کے پی ٹی سندھ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا اختتام ہوگیا۔ چمپئن شپ میں سندھ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ مرد اور خواتین کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ مہمان خصوصی جنرل منیجر ایڈمن بریگیڈیر طارق بشیر نے فاتح اور رنرز اپ کھلاڑیوں کو نقد انعامات ، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیر طارق نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ بالخصوص لڑکیاں جنہیں مستقبل میں اچھی مائیں اور گھریلو خواتین بننا ہے کے لیے بھی کھیلوں میں حصہ لینا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی اہمیت نوجوانوں اور ادھیڑ عمر کے لوگوں کے لیے یا یوں کہہ لیں کہ ہر عمر کے لئے یکساں اہمیت کا حامل ہے اور اس سے سب مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے کہا کہ کے پی ٹی کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گا۔