مزید خبریں

Jamaat e islami

روس پر شام میں موجود امریکی اور اتحادی فوج پر حملوں کا الزام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ روسی افواج نے رواں ماہ شام میں امریکی قیادت میں قائم عالمی فوجی اتحاد کے خلاف کئی کارروائیاں کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسکو کی کارروائیوں کے باعث امریکی اور روسی فوج میں تصادم کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ فروری میں یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی اور وہاں روسی افواج کو شکست دینے کے لیے یوکرینی فوج کو مسلح کرنے کی امریکی کوششوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پہلے ہی زیادہ ہے۔