مزید خبریں

Jamaat e islami

امریکا: سان فرانسسکو ائرپورٹ پر چاقو حملے میں 3 افراد زخمی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے شام 6 بجے کے قریب روانگی ٹرمینل پر 3 افرد کو چاقو سے زخمی کیا۔پولیس افسران نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، تاہم زیر حراست ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ،جس کے بعد ان حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس دوران ائرپورٹ کے معمولات متاثر نہیں ہوئے۔ پولیس نے زیرحراست مشتبہ حملہ آور سے تحقیقات شروع کرد ی ہے۔