مزید خبریں

یورپی ممالک میں گرمی کی لہر ‘ کئی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ چند روز کے دران جرمنی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے زائد متوقع ہے۔ فرانس میں درجہ حرارت ریکارڈ 40ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جب کہ اسپین میں شدید گرمی کی وجہ سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور فائربریگیڈ کی جانب سے اسے بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ جرمنی کے محکمہ موسمیات کے مطابق جون میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ سامنے آسکتا ہے۔