مزید خبریں

سکھر:گریڈ 11 سے 15 کے ریلوے ملازمین کی ڈی پی سی کا اختیار ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو تقویض

سکھر(نمائندہ جسارت) ریلوے پریم یونین سی بی اے کی کوشش رنگ لے آئیں،گریڈ 11 سے 15 کے ریلوے ملازمین کی ڈی پی سی کا اختیار ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو مل گیا پریم یونین نے چیرمین پاکستان ریلوے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ،چیف پرسنل آفیسرکا شکریہ ادا کیا ہے ، علاوہ ازیں پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی چیئر مین ضیاء الدین انصاری ، مرکزی صدر محمد انور شیخ اور سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے کہا ہے کہ پریم یونین کی پرزور جدوجہد کے نتیجے میں ماضی کی حکومت کے دور میں برطرف کیے گئے سکھر ڈویژن سے 324 نائٹ پیٹرولرز نوکریوں پر بحال کیے گئے ہیں، مذکورہ بحالی ہونے والے ملازمین پیٹرولرز نے پریم کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے، اس سلسلہ میں زون رانی پور میں پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور پریم کی جانب سے چھوٹے ملازمین کے مسائل حل کر وانے پر انہیں اعزازی دستار پہنائی گئی ، نائٹ پیٹرولرزو کے بحالی پر پریم یونین کا شکریہ ادا کیا گیا اور پریم یونین کی اس نیک جدوجہد کو سراہا۔ اس موقع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے خیر محمد تنیو نے کہا کہ محنت اور لگن سے ریل کی بحالی اور مزدور کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے اپنے ماتحت سٹاف سے اچھا سلوک رکھے اور ان کے حقوق کا بھرپور خیال رکھیں گے ہمارا مذہب بھی ہمیں مساوات اور مزدوروں پر رحم کرنے کا درس دیتا ہے کسی بھی ادارے کی ترقی مزدوروں کے بغیر ممکن نہیں ہمارا مزدور ہمارا سرمایہ ہیں پریم یونین کے پلیٹ فارم سے حقوق حاصل کرنے کے لیے اس جنگ میں تمام ملازمین پریم یونین کا پرچم تلے پوری طرح متحد ہیں ، پریم یونین آپ کے حقوق کی حقیقی ترجمان ہے ، حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ۔