مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان کا مہنگائی کیخلاف احتجاج منافقت ہے،مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کو منافقت قرار دے دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف ہی احتجاج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں‘ جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا کہ آلو، پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اس کو اچانک سب یاد آ گیا ہے‘ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔