مزید خبریں

Jamaat e islami

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی،9 اراکین اسمبلی کی عبوری ضمانتوںمیں توسیع

لاہور (آن لائن)مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نو اراکین اسمبلی کی عبوری ضمانتوںمیں27جون تک توسیع کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواستوںپر سماعت کی ۔دوران سماعت سبطین خان ، میاں اسلم اقبال ، مسرت جمشید اور جمشید چیمہ ،ندیم عباس بارا ، مراد راس ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے 9 ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے کہا کہ باقی ارکان کہاں ہیں،وقت پر حاضری مکمل کروایا کریں ،قوم نے آپ سے سیکھنا ہے ۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ رات کو دہشتگردی کی ایک اور ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا ء کو حتمی دلائل کیلیے کیس کو انتظار میں رکھ دیا ۔ عدالت نے پولیس کو 9 ارکان پنجاب اسمبلی کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔