مزید خبریں

امپورٹڈ سرکار ، اعتراف کر و عمران خان نے پاکستان کو بچایا ، شیریں مزاری

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار اعتراف کر و کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا، پاکستان کو گرے لسٹ میں ن لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا۔وزیر مملکت حناربانی کھر کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت خصوصاً حنا ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی،آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی توآپ قوم اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے، کیونکہ جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی تھی، معافی اب قوم سے مانگو ، آپکی جماعت کیونکہ امپورٹڈ سرکار میں شامل دیگر جماعتوں نے اْس وقت ہماری مخالفت کرکے سنگین غلطی کی، آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرکے قوم سے زیادتی کی تھی۔شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اعتراف کرو عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا، اب حنا ربانی کھر جو باتیں کر رہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں ۔