مزید خبریں

لاڑکانہ جیل میں سرچ آپریشن، سیکڑوں موبائل فونز برآمد

لاڑکانہ( نمائندہ جسارت)لاڑکانہ سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے بیرکس سے سیکڑوں موبائل فونز اور 50 سے زائد ائرکولر برآمد کرلیے گئے۔سینٹرل جیل لاڑکانہ میں پولیس کی ناک کے نیچے قیدی من پسند سہولیات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔جیل میں سرچ آپریشن میں نہ صرف سیکڑوں موبائل فونز بلکہ 50 سے زائد ائر کولر بھی برآمد ہوئے۔جیل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ قیدیوں سے خطرناک آلات بھی ملے ہیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں مظفر آباد کی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن پر قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ جیل انتظامیہ کو تصادم پر قابو پانے کیلیے مزید پولیس طلب کرنا پڑی۔