مزید خبریں

Jamaat e islami

گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں‘عارف علوی

 

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے ایک زرخیز خطہ ہے، سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور جی بی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہییں، گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس قائم کیے جائیں گے،،بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے انتہائی قابل، اہل اور موزوں شخصیت کا تقرر کیا جائے گا۔صدر مملکت نے خطے کی ترقی کے لیے وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے اور پاکستان کی ترقی کے بارے میں پر امید ہوں۔کورونا وائرس کی وبا میں بھی ہم نے دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے۔