مزید خبریں

Jamaat e islami

جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی وفد ترکی روانہ ہوگیا

لاہور( نمائندہ جسارت) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم وفد کے ہمراہ 10 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اظہر اقبال حسن جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر ہو گئے ہیں۔ انھوں نے منصورہ میں قائم مقام سیکرٹری جنرل کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، سیکرٹری مالیات نذیر احمد جنجوعہ، ناظم شعبہ تنظیم رشید احمد، سید لطیف الرحمن شاہ، مظہر صدیقی، سمیع الحق شیرپائو و دیگر بھی موجود تھے۔