مزید خبریں

Jamaat e islami

حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا‘زرداری

 

لاہور (آن لائن+مانیٹر نگ ڈ یسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا،وعدہ کرتا ہوں ان شا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی،پورا شیئر لینگے۔وہ بلاول ہاؤس
لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری اور فور کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اور اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دے رہے تھے۔آصف زرداری نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کرونگا،یہ کہنا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے،سفید جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔انوکھے لاڈلے کی 4سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انوکھے لاڈلے کو لانے والے ہماری ضرورت کے وقت سنتے ہیں، یہ ہماری کب سنتے ہیں،جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے،گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اب پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے،لوگوں کو پتا چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے،اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔