مزید خبریں

Jamaat e islami

گیس کی طلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار

لاہور (آن لائن)ملک میں گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لیے آئندہ ماہ 4ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔گیس کی بڑھتی ہوئی طلب سے پریشان حکومت اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر فوری طور پر 4ایل این جی کارگو درآمد کرنے کے لیے عالمی نامور کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی ہیں، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق پہلا ایل این جی کارگو 3سے 4جولائی کو درآمد کیا جائے گا۔دوسرا ایل این جی کارگو 8سے 9جولائی، ایل این جی کا تیسرا کارگو 25اور 26جولائی اور چوتھا ایل این جی کارگو 30سے 31جولائی کو درآمدات کرنے کا منصوبہ ہے۔