مزید خبریں

Jamaat e islami

جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

لاہور( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب الیکشن کمیشن کا اجلاس کمیشن کے سربراہ راشد نسیم نے بروز اتوار ساڑھے دس مرکزمنصورہ لاہور میں طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کے تنظیمی انتخابات کا ذمہ دار ہے ۔ یہ خودمختار اور آزاد کمیشن ہے جس کو مرکزی مجلس شوریٰ ہر تین سال بعد اپنے انتخاب کے بعد منتخب کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی مدت تین سال ہے۔ کمیشن کی ذمہ داریوں میں امیر جماعت، مرکزی مجلس شوریٰ مرد و خواتین اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کرانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ امرائے صوبہ اور مرکزی قیمہ حلقہ خواتین استصواب بھی کرانا کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کمیشن کے اجلاس میں آئندہ ہونے والے تنظیمی انتخابات اور استصوابات کو مزید بہتر طور پر انعقاد کرانے کے لیے تجاویز اور مشوروں پر غوروخوض ہو گا۔