مزید خبریں

سوشل سیکورٹی کاچوڑی صنعت کے مزدوروںکے علاج سے انکار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے چوڑی انڈسٹری کے غریب پریشان حال مزوروں نے سوشل سیکورٹی کی جانب سے مزدوروں کے علاج معالجہ کو غیر قانونی طو رپر روکنے کے خلاف ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی حیدرآباد کے دفتر سائٹ ایریا کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا بڑی تعداد میں چوڑی سے وابستہ مزدرو شریک تھے اس موقع پر چوڑی مزدور ایکشن کمیٹی کے
چیئرمین رحمت اللہ ‘ مجیب الرحمان‘ اظہر گدی اور چوڑی یونین کے صدر ارشد عباسی نے کہاکہ اگر فوری طو ر پر چوڑی ورکرز کو ان کا قانونی جائز حق نہیں دیا گیا تو سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس کراچی اور پریس کلب حیدرآباد پر احتجاج کیاجائے گا انہوںنے مطالبہ کیا کہ تقریباً35سال سے سوشل سیکورٹی کے 90فیصد ورکرز کا علاج روکا ہوا ہے اور سوشل سیکورٹی افسران ک چوڑی مالکان سے غیر قانونی رقم ہر ماہ وصول کرتے ہیں لہذا فوری طو رپر چوڑی ورکرز کے کارڈ بنائے جائیں۔