مزید خبریں

Jamaat e islami

چھوٹے ملازمین کی تنخواہوںمیں کم اضافہ کیاگیا ‘عرفان صدیقی

اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چھوٹے ملازمین اور اعلیٰ افسروں کی تنخواہوں میں ایک ہی شرح سے اضافہ ناانصافی ہے‘ اس سے چھوٹے ملازمین کی تنخواہیں برائے نام بڑھتی ہیں‘ جب کہ پہلے سے بھاری تنخواہیں لینے والے ملازمین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت 4سال تک کانٹوں کی جو فصل بوتی رہی وہ آج ہمیں کاٹنا پڑ رہی ہے‘ حکومت کی توجہ اپنی سیاست پر نہیں‘ ریاست پر ہے اور جلد یہ مشکل دور ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک سے 22 گریڈ کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک سے 15 فیصد کا اضافہ غیر منصفانہ ہے‘ کیو نکہ30 ہزار بنیادی تنخواہ لینے والے چھوٹے ملازم کو تو صرف ساڑھے 4 ہزار روپے کا اضافہ ملے گا جب کہ ایک لاکھ بنیادی تنخواہ والے افسر کا اضافہ15 ہزار روپے ہوگا۔