مزید خبریں

فیٹف سے اچھی خبرآئے گی ،کریڈٹ عمران خان کوجاتاہے، شہبازگل

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے اچھی خبرآئے گی اور اس کاکریڈٹ عمران خان کوجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے دور میں منی لانڈرنگ کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹیم بنائی اور حماد اظہر کو لیڈ دی، ساڑھے3 سال کی انتھک محنت کے بعدپاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل رہاہے۔