مزید خبریں

پنجاب میں سول مارشل لا نافذ ہے، فیاض چوہان

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب میں سول مارشل لا نافذ ہے، عدالت عظمیٰ پنجاب کے گھمبیر اور غیر قانونی معاملات کا فوری نوٹس لے، موجودہ صورتحال میں اسمبلیاں فوری طور پر تحلیل کرکے شفاف اور غیر جانبدرانہ انتخابات کروائے جائیں، نیشنل سیکورٹی کونسل کے 2 اجلاسوں میں بیرونی مداخلت کا اعتراف کیا گیا لیکن معاملات ٹھنڈے ہونے کے 2 ماہ بعد آئی ایس پی آر نے پھر پنڈورا باکس کھول دیا حالانکہ حکومت کے خلاف نہ سہی لیکن عوام کے خلاف تو بہت بڑی سازش ہوئی ہے۔