مزید خبریں

Jamaat e islami

بینظیر بھٹو فٹبال، شفیع محمدن نے حیدری بلوچ کو شکست دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے آخری کواٹر فائنل میں شفیع محمدن عمدہ کھیل کے باوجود حیدری بلوچ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئی۔ کے ایم سی فٹبال گرائونڈ کے سبزہ زار پر ہونے والے اس مقابلے میں شفیع محمدن کے عامر ڈیوڈ نے پہلے ہی منٹ میں ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول اسکور کرکے ریکارڈ قائم کیا لیکن50 ویں منٹ مین حیدری بلوچ کے شاہ رخ نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔ مقابلہ برابر ہونے کے بعد کھیل میں بہت تیزی آگئی اور دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کیلیے سخت جدوجہد کی‘ کھیل کے61ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے مبشر رشید نے شاہ رخ ایک خوبصورت پاس پر گیند کو جال کے حوالے کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا‘ اس میچ کے مہمان خصوصی فٹبال اور لیاری کی ہر دلعزیز شخصیت ناصر کریم تھے جن کا وقفہ میں کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ نیشنل ریفری حبیب اللہ نے صادے شاہ اور عبدالواسع کی معاونت سے میچ سپروائز کیا‘ قیوم کوچ فورتھ ریفری تھے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نواب آفریدی نے انجام دیے۔