مزید خبریں

اسرائیل کا 2ایرانی فضائی کمپنیوں پر اسلحہ کی اسمگلنگ کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں اسرائیلی سفارت خانے نے لاطینی امریکا میں ایرانی ائر لائنز کی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب کو لاطینی امریکا میں مہان ائر اور فارس ائرقشم کی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش ہے۔ دونوں کمپنیاں ایران کی سمندر پار مسلح کارروائیوں کی ذمہ دارالقدس فورس کے لیے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دونوں ایرانی فضائی کمپنیاں امریکی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔