مزید خبریں

امارات: بھارتی گندم خرید کر برآمد کرنے پر 4ماہ تک پابندی

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے بھارتی گندم کی برآمد پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاجروں کو ذخیرہ کردہ بھارتی گندم برآمدکرنے کے لیے تمام دستاویزات پیش کرنے ہوں گے۔ وزارت اقتصاد یات نے کہا ہے کہ بھارتی گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ 4 ماہ کے لیے بند کی جارہی ہے اور یہ فیصلہ ہرطرح کی گندم پر لاگو ہوگا۔ جن کمپنیوں نے 13 مئی 2022 ء سے قبل بھارتی گندم درآمد کی ہے ، انہیں دیگر ممالک تک ترسیل سے تمام دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔