مزید خبریں

بھارت میں 24گھنٹے کے دوران 12 ہزار سے زائد کورونا کیس

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارت میں 24گھنٹے کے دوران 12 ہزار سے زائد کورونا کیس سامنے آگئے۔ اس سے قبل ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 13 ہزار کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران ملک بھر میں 14 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 817 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 7 ہزار 985 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثر نئی دہلی ہوا ہے ، جہاں 10 روز میں 7 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔