مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

دبئی(جسارت نیوز) سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فتح نے پاکستان کو بڑا فائدہ پہنچادیا ہے۔ آئی سی سی نے ون ڈے میچز کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی جیت پاکستان کو فائدہ دے گئی اور پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں آگئی۔آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان نے 106ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے نتیجے میں کینگروز ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی نئی درجہ بندی کے مطابق بھارت کا پانچواں نمبر ہے، جنوبی افریقا چھٹے، بنگلا دیش ساتویں جبکہ سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔چند روز قبل ہی آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کی تھی، جس مین ویسٹ انڈیز کو حالیہ ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم کو چوتھی پوزیشن دی گئی تھی۔خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے چوتھی پوزیشن روایتی حریف بھارت سے چھینی اور اسے پانچویں نمبر پر دھکیلا تھا۔