مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈومحمدخان:مہنگائی کیخلاف سیاسی وسماجی، تاجر تنظیموں کی ریلی

 

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف تاجران فیڈریشن، موبائل فون ایسوسی ایشن، ایکو سائونڈ ایسوسی ایشن،ساتھ فلاحی تنظیم، سندھ نیشنل پارٹی ، رکشہ یونین ، جئے سندھ قومی محاذ اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی اسٹیشن روڈ سے نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں سلیم گدی پٹھان ، شیر از میمن ، شہزاد بوزدار ، پپو بلوچ ، اکرم بیگ ، حفیظ سٹھیو ، جاوید ہالیپوٹو ، زاہد جسکانی ، دودو ہالیپوٹو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا اور لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ لمحہ فکریہ ہے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو غریب بچوں سمیت خود کشی پر مجبور ہو جائیں گے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔