مزید خبریں

حیدرآباد:پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی پر مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک ضلع حیدرآباد کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سانحہ کے شہداء کی 8 ویں برسی اور واقعے کی ملزمان کو سزا نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کامران پرویز‘ علامہ عرفان چشتی‘ خالد راجپوت ودیگر نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8 سال گزر گئے لیکن ملزمان کو سزا نہ دی جاسکی۔ انہوںنے کہاکہ واقعے کا اصل ذمہ دار رانا ثناء اللہ خان جو اس وقت وفاقی وزیر داخلہ ہے۔