مزید خبریں

Jamaat e islami

بدین: سینئر صحافی عبدالرحیم میمن انتقال کر گئے

بدین(نمائندہ جسارت) سینئر صحافی اور بدین پریس کلب کے نائب صدر غلام مرتضی میمن تاجر رہنما غلام مصطفی میمن کے والد عبدالرحیم میمن انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔بدین کے سینئر صحافی اور پریس کلب کے نائب صدر غلام مرتضی میمن تاجر رہنما غلام مصطفی میمن ایاز میمن مجید میمن حمید میمن کے والد پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر حاجی عبدالستار تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام رسول میمن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے انجینئر محمد اسماعیل میمن کے بہنوئی اور شہر کی معزز شخصیت عبدالرحیم میمن طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔