مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان ، پولیس کی کارروائی ، 4 منشیات فروش گرفتار

 

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کاشف خواجہ نے ڈندو پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب ملزم علی حسن عرف علی سومرو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی ٹی ٹی پسٹول بمعہ 2 عدد گولیاں برآمد کر لیں ، ملزم پولیس کو مقدمات میں مطلوب تھا ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹنڈوغلام حیدر کاشف خواجہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پڑی سپلائر ملزم فہیم چدڑ کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضے سے 4 ہزار عدد مین پڑیاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکیا ، ایس ایچ او کاشف خواجہ نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ نظر پور کے قریب دیسی شراب کی بھٹی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک عدد دیسی شراب کی بھٹی کو مسمار کر دیا اور منشیات فروش ملزم محمد خان چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 120 لیٹردیسی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ، ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان انسپکٹر ظہور احمد نوناری نے دیسی شراب فروش ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش ملزم عبدالستار ملاح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔