مزید خبریں

عمرکوٹ:وزیراعلیٰ سندھ نے تھرپارکر میں 500 سولر ٹیوب ویل لگانے کی منظوری دے دی

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)صحرائے تھر کے مختلف گاؤں گوٹھوں زرعی فصلوں کی کاشت ایگریکلچر کے شعبہ کو ترقی دینے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ کی خصوصی دلچسپی پر تھر کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لیے ضلع تھرپارکر میں 500 سولر ٹیوب ویلوں کی منظوری دیدی گئی ہے منصوبے پر عمل کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 200 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی راناہمیر سنگھ سوڈھو کا کہنا ہے کہ منصوبے سے تھر کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے گاؤں اور گوٹھوں کے لوگ مستفید ہوں گے، منصوبے کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام 500 ٹیوب ویل سولر سٹم کے ذریعے لگیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی راناہیمرسنگھ سوڈھو کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے غریب تھر ی باشندوں کو اپنے قریبی علاقوں زرعی فصلیں کاشت کرنے کی بنیادی سہولیات مل سکیں گی ،تھرپارکر ضلع منصوبے کی تکمیل سے تھر میں زرعی انقلاب آئے گا قحط سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جوغریب عوام کی حقیقی خدمت کرتی ہے، بلاول کی قیادت میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزارت اعلیٰ میں تھر میں ترقی و خوشحالی کاسفر جاری ہے ۔