مزید خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 جون کوعالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے دوران برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.9 فیصد یعنی 5.85 ڈالر کم ہوکر 113.96 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.7 فیصد یعنی 6.66 ڈالر کم ہوکر 110.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔