مزید خبریں

Jamaat e islami

بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا

سری نگر ( آن لائن) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید چارکشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے دو نوجوانوں کو کلگام کے علاقے مشی پورہ جبکہ مزید دو کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا۔چاروں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ مشی پورہ میں آج چوتھے روز بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔