مزید خبریں

وزیرخزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر 210 پر آگیا ہے اور وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکا لگانے والے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شام 7بجے مارکیٹ اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر آ چکا ہے اور چینی سفیر جا چکا ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور حکومت بھارت سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جس دن ان کے کیس ختم ہوگئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کل شام 9بجے عمران خان کی کال پر لال حویلی سے ان کا خطاب ہوگا۔