مزید خبریں

حکومت امریکی سفارتخانہ کی جانب’’معافی مارچ‘‘ کرے‘ حافظ حسین

کوئٹہ / اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکا سے باضابطہ ’’معافی ‘‘ کے لیے حکومت میں شامل تمام پارٹیوں کے قائدین کرام کو امریکی سفارتخانہ کی جانب ’’معافی مارچ‘‘کرنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی معیشت کو ’’گود ‘‘ لینے پر راضی کیا جائے۔ وہ جمعے کو جامعہ مطلع العلوم میں خطبہ جمعہ اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عائشہ غوث کے امریکی سفارتخانہ کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ امریکا نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر پاکستان کے کردہ اور ناکردہ گناہوں کو معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔