مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان روپوش ہوکر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود بنی گالا میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں، عمران خان عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں، اپنی نالائقی اور نااہلی کا ماتم کریں، عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران خان لائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے کمزور بنیاد پر معاہدہ عمران خان کر کے گئے، آج ملک میں مہنگائی کے ذمے دار بھی عمران خان ہیں،ن لیگ کی حکومت عمران خان کی مہنگائی کی لگائی گئی آگ بجھاکر رہے گی۔