مزید خبریں

Jamaat e islami

مواچھ گوٹھ میں سڑکیں اورسیوریج نظام تباہ ہونے سے مکین سخت پریشان

کراچی( پ ر) کیماڑی ٹائون کے علاقے مواچھ گوٹھ میں سڑکیں تباہ اورسیوریج کانظام درہم برہم ہونے سے مکینوں کوسخت دشواری کاسامناہے۔مکینوںکاکہناتھاکہ خستہ حال سڑکوںکی وجہ سے آئے روز حادثات رونماہورہے ہیں دوسری جانب سیوریج کی وجہ سے پوراعلاقہ تالاب کامنظر پیش کررہاہے جس کی وجہ سے آمدورفت میںشدید مشکلات ہیں ‘مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ ‘صوبائی وزیربلدیات اورایڈمنسٹریٹرکراچی سے علاقے کی سڑکیں اورسیوریج کانظام درست کرنے کاپرزورمطالبہ کیاہے۔