مزید خبریں

حکومت فلم انڈسٹری سے متعلق غیر شرعی اقدامات کو واپس لے‘ عمران سلفی

کراچی(پ ر) امیرجماعت غربااہلحدث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے حالیہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کو رعایت دینے اور تعلیمی اداروں میں موسیقی کو بطور نصاب شامل کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اس کی اساس آئین قرآن وسنت پر مبنی ہے لہٰذا یہ اقدام ملکی اسلامی تشخص کے منافی ہیں حکومت فی الفور فلم انڈسٹری و موسیقی سے متعلق غیر شرعی اقدامات کو واپس لے۔