مزید خبریں

Jamaat e islami

اصحاب رسولؐ کی گستاخی ہرگزبرداشت نہیں‘اہلسنت والجماعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اصحاب رسول ؐ کے گستاخوں کے خلاف قانون سازی تک آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان میں اصحاب رسولؐکے گستاخوں کے خلاف قانون سازی کی جائے،کسی بھی معاشرے میں کسی فرد کو کسی کے اکابرین کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں، اگر کوئی ہمارے اسلاف کی گستاخی کرتا ہے تو ہم اسے روکیں گئے، اس دنیا میں ہمارے اسلاف حضرات صحابہ اکرام ؓ جیسی مقدس نفوس والی شخصیات کی مثال نہیں ملتی، ہم پر امن ہیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا نہیں چاہتے، ہم حکومت وقت اور اداروں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، ہم اصحاب رسول ؐ کی گستاخی برداشت کرنے کے متحمل نہیں، ان خیالات کا اظہاراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی ‘ رب نوازحنفی ،‘تاج محمدحنفی،امیرفضل ودیگرنے شہید رشیدآبادبلدیہ ٹائون میں مولانااحسان اللہ فاروقی شہید کے یاد میں منعقدہ سالانہ تحفظ ناموس رسالت ؐ وشہدائے ناموس صحابہؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔