مزید خبریں

این اے 245کے ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ 27جولائی کوہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی 20جون سے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عامرلیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کے لیے 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع کرائے جائیں گے،25 جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی،27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی30 جون تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی جاسکے گی،4 جولائی تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے،5جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی،6 جولائی کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور7 جولائی کوانتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ 27 جولائی کو این اے 245 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی۔