مزید خبریں

ـ10لاکھ روپے کی گرانٹ ٹھٹھہ پریس کلب کے صدر کوپیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر پریس انفارمیشن، محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک ٹھٹھہ پریس کلب کے صدر اقبال جاکھرو اور دیگر عہدیداروں کے حوالے کیا۔ اس موقع پر محمد سلیم خان نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے ،صوبائی حکومت مختلف پریس کلبز اور صحافیوں کی تنظیموں کو گرانٹ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے اراکین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرسکیں ۔