مزید خبریں

این اے 240کے ضمنی انتخابات میں پر، تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں‘شاہی سید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اپنے بیان میں این اے 240 کے ضمنی انتخابات میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کیا جائے.سیاسی جماعتیں اس شہر کو ماضی کے پرتشدد سیاسی کلچر کی طرف لے جانے سے گریز کریں۔صوبائی اور مرکزی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی کے لیے حالات سازگار ہونگے تو صنعتکار اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہوگا۔