مزید خبریں

بزرگ صحافی علی حمزہ خان انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بزرگ صحافی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سابق صدر اور کراچی پریس کلب کے ممبر علی حمزہ خان(برادر)جمعہ کوبہ رضائے الٰہی وفات پاگئے، ان کی عمر82 برس تھی اور انہوں نے پس ماندگان میں بیوہ اور دو صاحب زادے عبید حمزہ اور طارق حمزہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ برادر علی حمزہ کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز عشا جامع مسجد شادمان ٹائون میں ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز واقارب، صحافیوں،وکلا اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔