مزید خبریں

تاجر برادری شہباز حکومت کو مضبوط بنائے، نواز شریف

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق نائب صدر فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وائس چیئرمین یو بی جی سندھ نور احمد خان نے لندن میں ملاقات کی جس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، تاجر برادری شہباز شریف حکومت سے تعاون کرے اور اسے مضبوط بنائے، تاجر برادری کے مسائل مسلم لیگ ہی حل کرے گی، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، نوازشریف نے کہا مسلم لیگ ن ملک کے مسائل حل کرنے میں سرخرو ہوگی۔