مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشت گردی میں 4 نوجوان شہید

سری نگر/ جموں (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ میں دستی بم حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔ جموں خطے کے قصبے بھدرواہ میں 9 ویں روز بھی کرفیو نافذ رہا ۔ قابض انتظامیہ نے کشتواڑ قصبے میں کرفیو میں چند گھنٹے کے لیے نرمی کی۔