مزید خبریں

Jamaat e islami

خوردنی تیل کی درآمد کے بروقت انتظامات سے بحران کا خطرہ ٹل گیا،وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضیٰ محمود اور سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے ملاقات کی،ملاقات میںبتایاگیا کہ دوست ملک انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو ملے گا۔وزیر اعظم نے وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کے لیے ذاتی خرچے پر انڈونیشیا کے دورے کو قابلِ ستائش قراردیتے ہوئے کہا کہ بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا، خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔واضح رہے کہ 10بحری جہازوں پر لدے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل کی کھیپ وزیرصنعت وپیداوار کی انڈونیشیامیں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کردی گئی تھی۔