مزید خبریں

پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کو تالے لگ جائیں گے، عبدالرشید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں59روپے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اوروزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور ملکی خسارہ پورا کرنے کے لیے کوئی اور متبادل حل تلاش کیا جائے۔