مزید خبریں

پیٹرول کے بعد بجلی صارفین کا ریلیف ختم کر دیا گیا

لاہور(کامرس ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا، سابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی صارفین کو دیا گیا ریلیف بھی ختم کردیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی صارفین کو دیا گیا ریلیف بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جارہا تھا۔لیسکو انتظامیہ نے وزارت پاور ڈویڑن کی ہدایت پر 5 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کر دیا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکونے نو ٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج ختم ہونے سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا ۔