مزید خبریں

Jamaat e islami

اسٹاک مارکیٹ ، سرمائے میں 41ارب روپے کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیز کا رجحان رہا اور انڈیکس 41400پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ51.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے ٹیلی کام ،توانائی ،ریفائنری ،سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریدار ی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41500،41600اور41700پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 291.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 41438.79پوائنٹس سے بڑھ کر41730.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح122.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15815.00پوائنٹس سے بڑھ کر15937.89پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28335.66پوائنٹس سے بڑھ کر 28504.16پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب1کروڑ17لاکھ 28ہزار 980 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68کھرب 97 ارب 45 کروڑ63لاکھ97ہزار93روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 38ارب 46کروڑ81 لاکھ26 ہزار 73روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ 21لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو4ارب روپے مالیت کے 14کروڑ 17لاکھ 5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔