مزید خبریں

مینیجنگ ڈائریکٹر یورو فن گلوبل کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر ورنر ناڈر سینیئر کنسلٹنٹ /ریٹائر مینیجنگ ڈائریکٹر یورو فن گلوبل جرمنی نے رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے کراچی آفس کا دورہ کیااور یورپی ممالک میں چاول اور خوراک کی بر آمدات کو درپیش مختلف چیلنجز کے بارے میں آگا ہی فراہم کی اور ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی جس میں یورپی ممالک میں خوراک خصوصاََ چاول کی بر آمدات کے لیے یورو فن کی خدمات کے علاوہ مختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے۔ اس بریفنگ سیشن میں REAPکی مینیجنگ کمیٹی کے ممبران صفدر حسین مہکری ، عبدالقیوم پراچہ، آصف علی شیخ، ڈاکٹر محمد حفیظ ، حسب رئوف ، محمد رضا و دیگر ممتاز رائس ایکسپورٹرز بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ تقریب کے آخر میں محمد انور میانور سینیئر وائس چیئرمین REAPنے ڈاکٹر ورنر ناڈر سینیئر کنسلٹنٹ /ریٹائر مینیجنگ ڈائریکٹر یورو فن گلوبل جرمنی کو REAPکی یادگار ی شیلڈ پیش کی اور مہمانوں کیلئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔