مزید خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(کامرس ڈیسک) پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ،درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارکا کہنا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پیٹر ول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، حکومتی اقدام غیر قانونی ہے اور عدالت سے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔