مزید خبریں

Jamaat e islami

مہمند ڈیم منصوبے کیلیے 72 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت پاکستان نے مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کیلیے اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی (او ایف آئی ڈی) کے ساتھ قرض کے معاہدے پر دستخط کردیے، اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی مہمند ڈیم پروجیکٹ کیلیے 72 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ ویانا میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق قرض کے معاہدے پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر اور اوپیک فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید الخلیفہ نے دستخط کیے۔ او ایف آئی ڈی اسلامی ترقیاتی بینک، کویت فنڈ اور سعودی فنڈ کے تعاون سے چل رہا ہے۔